سابق صوبائی وزیر منصف خان جدون کی چوبیسویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق صوبائی وزیر حاجی منصف خان جدون کی چوبیسویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ چوبیس ویں برسی کے موقع پر بستی شیر خان میں فاتحہ و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مقامی لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر لوگوں کا کہناتھاکہ شہید منصف خان جدون ایک نظریئے کا نام تھا۔جنہوں نے اپنے والد کی ہدایت پر سیاست میں آکر لوگوں کی خدمت کا فیصلہ کیا اورآخری دم تک عوام کے بنیادی حقوق اور مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے۔ شہید منصف خان جدون نے نہ صرف ہزارہ ڈویژن بلکہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا اور اسمبلی فلور پر ہزارہ ڈویژن کی بھرپور نمائندگی کی۔ صوبائی اسمبلی میں صوبہ خیبرپختونخواہ کی بھرپور مخالفت کرکے قرارداد کو منسوخ کروایا۔ شہید منصف خان جدون نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا اور آمریت کے دور میں ان پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔ انہوں نے کوئی سودے بازی نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!