مانگل بالڈھیری میں ایل پی جی پلانٹ نے مقامی لوگوں کا سکون غارت کردیا۔ احتجاج کی دھمکی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)مانگل بالڈھیری روڈ پر ایل پی جی پلانٹ جو کافی عرصہ پہلے تعمیر کیا گیا تھا اہلیان علاقہ نے اس کی مخالفت کی تھی لیکن پلانٹ کی انتظامیہ نے موقف دیا تھا کہ پانچ ٹن تک بھرائی کی جائے گئی جس پر اہلیان علاقہ نے اجازت دی تھی لیکن انتظامیہ نے راتوں رات اہلیان علاقہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر پچاس ٹن کا پلانٹ نصب کر دیا اور سلنڈر بھرائی کا کام شروع کر دیا۔ اس سنٹر پر غیر میعاری سلنڈروں کی بھرائی بھی کی جاتی ہے۔ اتنے بڑے پلانٹ کو آبادی والی جگہ پر لگوانا غیر قانونی ہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے۔بڑا پلانٹ ہونے کی وجہ سے بڑے بڑے ٹرک آتے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک بھی بلاک ہو جاتی ہے اور روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور شور کی وجہ سے راتوں کی نیندیں بھی حرام ہو چکی ہیں۔ علاقہ کے لوگ سخت ذہنی دباؤکا شکار ہیں۔

اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے اس پلانٹ کو فی الفور ختم کیا جائے۔بصورت دیگراہلیان علاقہ رو ڈ بند کر کے اور پلانٹ کا گھیراؤکریں گے۔جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!