ہزارہ میں محکمہ واپڈا میں سٹاف کی شدیدکمی۔ صارفین مشکلات کا شکار۔

ایبٹ آباد (محمد سلیم تنولی سے)واپڈا ہزارہ سرکل ایبٹ آباد میں ٹیکنیکل عملہ کی قلت سے صارفین کو دشواری، عملہ کی زندگیاں خطرہ میں پڑ چکی ہیں،ستر فیصد خالی آسامیوں 1ہزار سے زاہد عملہ کا کام 347ملازمین سے لیا جارہا ہے،وفاقی وزیربجلی و توانائی،چیف ایگزیکٹو پیسکو عملہ کی کمی پوری کریں،واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری صوبائی ڈپٹی چیئرمین جمیل اختر تنولی نے ایڈیشنل چیف انجنئیر کو لائن سٹاف کے حادثات کے تدارک کی تحریری سفارشات میں بتایا کہ ہزارہ سرکل ایبٹ آباد کو عملہ کی شدید کمی کاسامنا ہے جس سے صارفین کی شکایات کا ازالہ اور سو فیصد ریکوری ممکن نہیں ہے۔

جمیل اختر تنولی کا کہنا تھا کہ ہزارہ سرکل ایبٹ آباد میں 1040منظور شدہ پوسٹوں میں سے 446 ملازمین کام کررہے ہیں جن میں پچپن سال سے اوپر 99ملازمین کو نکال کر 347 فیلڈ کام کے متحرک ہیں،ستر فیصد خالی آسامیوں سے سارا نظام درہم برہم ہو چکا ہے،انہوں نے مذید کہا کہ ہزارہ سرکل ایبٹ آباد کے چار لاکھ صارفین کے لئے عملہ کی قلت سے مسائل کا سامنا ہے،تین ہزار آٹھ سو دس کلومیٹر ہیوی ٹرانسمشن لائن پر حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لئے خالی آسامیوں پر بھرتیاں کا سلسلہ مکمل کیا جائے،انہوں نے چیف ایگزیکٹو پیسکو سے اپیل کی ہے کہ عملہ اور پیسکو کو تباہی سے بچائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!