ڈی پی او ہری پورکاشف عباسی کے حکم پربھرپور کارروائیاں:ساڑھے چار کلوچرس سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کاروائیاں۔2 منشیات فروش گرفتار قبضہ سے 4510 گرام چرس برآمد۔ڈی پی او ہری پور لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری۔ تھانہ کھلابٹ پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او غضنفر علی نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے کاروائی کے دوران محمد عظیم ولد ارشد سکنہ محلہ ٹینکی پکھرال چوک کر گرفتار کرکے قبضہ سے 3300 گرام چرس اور ایس ایچ او تھانہ حطار انسپکٹر غفور خان نے ہمراہ نفری پولیس و نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نے کاروائی کے دوران شوکت حسین شاہ ولد بولے شاہ سکنہ محلہ سادات حطار کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1210 گرام چرس برآمد۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!