بانڈہ دلازاک:خودکشی کے دوران بہوسے چلنے والی گولی ساس کو بھی جالگی۔ دونوں جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حدود بانڈہ دلازاک میں لڑکی نے گھریلوں تنازعہ پر خود کو گولی مار کے خود کشی کر لی جبکہ لڑکی کے سر سے گولی کراس ہو کر ساس کو لگ گئی ساس جابحق کینٹ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کا توصیف نامی وارڈ بوائے تھانہ کینٹ میں اطلاعی رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میری شادی ساڈھے تین سال قبل چوناکاری کی رہائشی مسماۃ عروسہ بی بی سے ہوئی جس سے میری دو بیٹاں بھی ہیں گزشتہ روز میں ڈی ایچ کیو میں اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ مجھے بذریعہ کال بتایا گیا کہ آپ کے گھر میں لڑائی شروع ہوگئی ہے جس میں آپ کی والدہ کو گولی لگی ہے وہ شدید زخمی ہیں ہم انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال لے کر آ رہے ہیں۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز نے میری والدہ کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کر دیا جس پر ہم اپنی والدہ کو ایوب میڈیکل کمپلکس ہسپتال لے کر جا رہے تھے کہ میری والدہ رستے میں ہی دم توڑ گئی اس دوران جب میں اپنے گھر گیا پہچا تو مجھے بتایا گیا کہ میری بیوی اور میری ماں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر میری بیوی مسماۃ ع نے پسٹل نکال کر اپنی سر پر گولی مار دی گولی سر سے نکل کر میری والدہ مسماۃ ارشاد بی بی کو لگ گئی گولی لگ گئی گولی لگنے سے میری بیوی مسماۃ ع موقع پر ہی جابحق ہو گئی۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ کینٹ سردار رفیق نفری کے ہمراہ موقع پر پہچ گئے اور دونوں نعشوں کو قبضے میں لے کر پورسماٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہستال منتقل کر دیا جہاں بہو اور ساس کے لواحقین کی جانب سے دونوں گرپوں میں تصادم شروع ہو گیا جس پر ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق نے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی جس کی وجہ سے کشیدہ حالات پر قابو پا لیا گیا ڈاکٹروں نے پورسماٹم کے بعد دونوں نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیا کینٹ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی مدعیت واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس نے مطابق واقع کی تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!