نواں شہر:جی ایل آئی کار سے پچاس بوتل شراب برآمد۔ دو ملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جی ایل آئی کار سے پچاس بوتل شراب برآمد۔ دو ملزمان گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ او کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ جی ایل آئی کار نمبر: B-2603پر شراب کی بھاری کھیپ نواں شہر لائی جارہی ہے۔ جس پر دوران ناکہ بندی مذکورہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو گاڑی سے پچاس بوتل دیسی شراب برآمد ہوئی۔ جس پر کار میں سوارملزمان یوسف ولد شاہزمان اور عابد خان ولد غلام سرور ساکنان مردان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!