اٹھارہ سالہ لڑکی گھرسے طلائی زیورات اور ایک لاکھ کی نقدی چوری کرکے آشناکیساتھ فرار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اٹھارہ سالہ لڑکی گھرسے طلائی زیورات اور ایک لاکھ کی نقدی چوری کرکے آشناکیساتھ فرار۔ تھانہ ڈونگاگلی میں مقدمہ درج۔ اس ضمن میں مسماۃ زویا بی بی زوجہ کامران سکنہ نگری بالاایبٹ آباد نے پولیس چوکی باڑہ گلی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس کا شوہر کامران کراچی میں محنت مزدوری کرتاہے۔ میں اورمیری اٹھارہ سالہ بیٹی کنزہ گھر میں اکیلی ہوتی ہیں اوررات کوایک ہی کمرے میں سو جاتی ہیں۔ صبح جب میں اٹھی تومیری بیٹی کنزہ کمرے میں موجود نہیں تھی۔ جس کو ڈھونڈا گیالیکن وہ نہیں ملی۔ کنزہ کے پاس تین تولے کے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے کی نقدی پڑی ہوئی تھی۔ جب ان چیزوں کو چیک کیاگیا تووہ بھی گھرمیں موجود نہیں تھیں۔ مسماۃ زویانے الزام لگایاکہ سمندرکٹھہ کے رہائشی بلال احمد ولد خورشید نے کنزہ کو بھلا پھسلا کر اغواء کیاہے۔ جس پر تھانہ ڈونگاگلی میں ملزم بلال احمد کیخلاف علت نمبر: 347 زیر دفعہ 365Bپی پی سی ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!