ایبٹ آباد‘سکول کے چوکیدار نے تشدد کرکے دسویں جماعت کے طالبعلم کے کان کا پردہ پھاڑ دیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)تھانہ بکوٹ کی حدود گورنمنٹ ہائی سکول مولیا کے چوکیدار گل تاج اور معلم محمد شکیل ولد سلیمان نے دسویں جماعت کے طالب علم محمد مشعال ولد محمد ریاض کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بناکر اس کے کان کا پردہ پھاڑ دیا پولیس تھانہ بکوٹ کاروائی کرنے سے گریزاں۔

ذراائع کے مطابق سرکاری معلمہ شاہین اختر کے اکلوتے بیٹے متعلم جماعت دہم کو سکول کے چوکیدار نے کلاس روم میں گالی دی منع کرنے پر گل تاج اور طالب علم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر سکول کے معلم شکیل نے جو قبل ازیں اسی سکول میں زیر تعلیم اپنی شاگرد طالبہ کو ورغلاء کر شادی کر چکا ہے نے مشعال ولد ریاض کو لاتوں اور مکوں سے زد و کوب کیا اور طالب علم کے بائیں کان پر تھپڑ مارے جس سے طالب علم کے کان اور ناک سے خون رسنا شروع ہو گیا جسے طالبہ کی والدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ لائی جہاں پولیس چوکی ڈی ایچ کیو کے انچارج طارق الزمان نے اطلاعی رپورٹ درج کر کے مضروب کا میڈیکل کروا کر رپورٹ تھانہ بکوٹ کو بجھوا دی تاہم ابھی تک ایس ایچ او تھانہ بکوٹ نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!