ایبٹ آباد‘سائیس سالہ عدیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ ملزم گرفتار۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ)تھانہ حویلیاں کی حدود میرا گجرات میں نوجوان کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا ملزمان نے مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں میرا گجرات میں عدیل ولد صدیق عمر 27/28سال کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کردیاگیا۔مقتول کے بھائی عتیق نے ایف آئی آر میں حاجی نوروز ولد میاں داد پر قتل کی دعویداری کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بھائی کو جو گھر میں تھا اسلحہ سے لیس نوروز ولد میاں داد نے فائر کر کے قتل کیا۔

تھانہ حویلیاں کے ایس ایچ او کیڈٹ عبدالغفور نے مقدمہ 302 درج کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف چھاپہ زنی کی اور نامزد ملزمان حاجی نوروز کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا مزید تفتیش میں اصل حقائق سامنے آنے کی توقعات ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!