ترناوہ کے قریب ٹریفک حادثہ نوجوان جاں بحق، چار افراد زخمی۔

محمد دیان دوستوں کے ہمراہ کرولا کار میں خانپور جارہا تھا کہ تر ناوہ چیک پوسٹ کے قریب او و ٹیک کرتے ہوئے کار کھائی میں جاگری۔
خانپور (وائس آف ہزارہ) تر ناوہ کے قریب المناک ٹریفک حادثہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھائی سڑک کنارے کھائی میں گرنے سے نوجوان جاں بحق، چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع تفصیلات کے مطابق تر ناوہ چیک پوسٹ کے قریب المناک ٹریفک حادثہ میں حیات آباد پشاور کا رہائشی 25 سالہ نو جوان محمد دیان ولد زاہد اللہ جاں بحق ہو گیا پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا محمد دیان دوستوں کے ہمراہ سفید رنگ کی کرولا کار میں خانپور کی جانب جارہا تھا کہ تر ناوہ چیک پوسٹ کے قریب او و ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتار کار بے قابو ہوکر کھلابازیاں کھاتے ہوئے پہلے کھائی گری اور بعد ازاں حساس ادارے کی دیوار کے ساتھ جانکرائی اس المناک حادثہ کے نتیجہ میں محمد دیان شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا اس حادثہ میں کارسوار دیگر نو جوانوں سمیت چارافراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!