موٹرسائیکل سوار سلہڈ میں کھڑی لڑکی کو اغواء کرکے لے گئے۔ زیادتی کے بعد فرار۔

ایبٹ آباد: موٹرسائیکل سوار سلہڈ میں کھڑی لڑکی کو اغواء کرکے لے گئے۔ زیادتی کے بعد فرار۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج۔ اس ضمن میں اورش کالونی نواں شہر کی رہائشی شادی شدہ سولہ سالہ (م) نے تھانہ کینٹ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں شام ساڑھے سات بجے سلہڈ مین روڈ پر کھڑی تھی کہ اس دوران ایک موٹرسائیکل میرے قریب آکر کھڑا ہوا۔ جس پر دو لڑکے سوار تھے۔ جومجھے اپنے ساتھ زبردستی بٹھا کر ڈھاکہ رکھ دیہہ لے گئے۔

جہاں انہوں نے موٹرسائیکل ایک سائیڈ پر کھڑا کیا۔ بڑے بالوں والا لڑکا مجھے اپنے ہمراہ ڈھاکہ کی طرف لے گیا اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور میں نے شور شرابہ کیا۔ جس کے بعد علاقے کے لوگ جمع ہو گئے۔ لوگوں کو آتا دیکھ کر مذکوران لڑکے پیدل ڈھاکہ کی طرف بھاگ گئے۔ بھاگتے وقت بالوں والے لڑکے کے دوسرے ساتھی نے مجھ سے رقم چار ہزار روپے اور میری ٹیلی نار کی سم مجھ سے لے لی۔ ان لڑکوں کیساتھ ان کا ایک اور ساتھی بھی تھا۔ جس کا نام نہیں آتا۔ وہ موٹرسائیکل لے کر بھاگ گیا۔ ان لڑکوں کو میں سامنے آنے پر پہچان سکتی ہوں۔

متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے میڈیکل کروایا۔ جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے علت نمبر: 687 جرم: 376پی پی سی مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے تفتیشی نے ملزمان کی شناخت کرلی ہے۔ جس میں سے ایک نوجوان کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!