کورونا وائرس: عدالت سول جج، ڈی ایچ کیوہسپتال کا آپریشن تھیٹر اورجی پی او پانچ روز کے لیے سیل۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)کورونا وائرس کے پھیلاؤمیں تیزی۔حکومتی ایس او پیرز پر عمل درآمد نہ کرنے کہ وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور جی پی او ایبٹ آباد میں نئے کیسز سامنے آ گئے ڈی ایچ کیوہسپتال کے آپریشن تھیٹر سمیت جی پی او 5 روز کے لیے سیل شہر بھر میں مکمل لاک ڈاوُن کی اشد ضرورت۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کے جان لیوا وار جاری ہیں کورونا کی پہلی لہر پر قابو پانے کے بعد حکومت اور عوام کی جانب سے بے فکری اور سستی کے عالم میں کورونا وائرس کا خوف دل سے ختم کرکے اپنے کام اُسی طرح کرنا شروع کر دیے گئے اور احتیاط کرنا چھوڑ دیا جس کے بعد کورونا وائرس نے ملک بھر میں آہستہ آہستہ دوبارہ سر اُٹھایا تو حکومت کی جانب سے کورونا کے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کیاحکامات جاری کیے مگر افسوس عوام نے ان پر عمل درآمد نہ کیا جس کی وجہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید انداز میں اپنا اثر دیکھاتے ہوئے جان لیوا صورتحات اختیار کرلی۔

شہر میں کورونا سے آئے روز اموات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے حکومتی احکامات کے باوجود ان پر عمل درآمد نہ کرنے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے آپریشن تھیٹر کے پانچ ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہو گئی اسی طرح جی پی او ایبٹ آباد میں چار سے زاہد افراد ملازمین میں بھی کورونا کنفرم ہو گیا جس کے بعد ان داروں کے ملازمین کورنٹائن کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی آپریشن تھیٹر اور جی پی او کو سیل کردیا گیا شہر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسزکے بعد شہر میں مکمل لاک ڈاون کی اشد ضرورت ہے واضع رہے کہ کورونا کے پھیلاوُ میں ایبٹ آباد پہلے نمبر پر ہے۔

عدالت ایڈیشنل سیشن جج حویلیاں کے ایڈیشنل سیشن جج کے ڈرائیورعابد علی اور سول جج 9 کے محرر عبدالقدیر کی کورونا وائرس کی رپورٹ آنے پر سول جج کی عدالت سیل گزشتہ روز ڈی ایچ او پشاور کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آنے پرسینئرسول جج ایڈمن اشتیاق احمد نے متعلقہ اہلکار کی رپورٹ مثبت آنے پر سول جج کی عدالت سیل کر دی جبکہ ایڈیشنل سیشن جج حویلیاں کے ڈرائیور کی بھی رپورٹ مثبت آنے پر دونوں اہلکاروں نے گھر میں کی قرنطینہ کر لیا۔ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل محکمہ صحت کے عملہ کو سیشن کورٹ ایبٹ آباد بلایا گیااور اسی طرح حویلیاں کے بھی تمام جوڈیشری اہلکاران کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کی گزشتہ روز رپورٹس آئی ہیں جن میں اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر انھوں نے اپنے آپ کو گھر میں ہی قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کر لیاجبکہ اس ضمن میں عوامی حلقوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوکہا کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے آئے روز کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو چاہیں کہے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ اس وباء میں کمی واقع ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!