پیسکو کا ملازمین کو رشوت لینے سے روکنے کیلئے انوکھا اقدام۔

ہیڈ کوارٹر سرکلز اور سب ڈویژنوں میں تمام ملازمین سے رشوت نہ لینے اور کمپنی سے وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ۔
حلف نامہ تیار دفاتر اور مساجد میں حلف لینے کے احکامات حلف لینے کی ویڈیوز بنا کر ہیڈ کوارٹر ارسال کر نیکی ہدایت۔
دیانتداری اور رشوت نہ دینے کی شق بھی شامل، بجلی چوری کرنے اور بجلی چوروں کا ساتھ نہ دینے کی شقیں فراموش۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تمام ملازمین سے رشوت نہ لینے اور کمپنی سے وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کر لیا پیسکو ذرائع کے مطابق حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ میں اللہ کو حاظر ناظر جان کر حلف لیتا ہوں کہ میں پاکستان اور کمپنی کا صدق دل سے وفادار ہوں گا اور اپنے فرائض ایمانداری اور لگن سے انجام دوں گا نہ رشوت لوں گا نہ رشوت دوں گا اور نہ ہی رشوت لینے اور دینے والے کو تحفظ دوں گا، میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے اس عہد پر قائم رہنے اور پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے حلف نامے کے نیچے ملازم کے دستخط بھی ضروری قرار دیئے گئے ہیں پیسکو ذرائع کے مطابق یہ حلف نامہ پیسکو کے تمام سب ڈویژنوں میں پہنچا دیا گیا ہے اور ایس ڈی اوز اور ایکسینیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ملازمین سے حلف اٹھوائیں اور اس کی ویڈیو چیف ایگزیکٹو اور متعلقہ افسران کو بھجوائیں واضح رہے کہ پیسکو کے ملازمین پر بجلی چوری اور رشوت ستانی کے الزامات تواتر سے لگائے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ایک ایک ملازم نے دس دس گھروں کو بجلی دے رکھی ہے جس کا بل ملازم خود وصول کرتا ہے تاہم حلف میں بجلی چوری کا ذکر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!