پی ٹی سی ایل ایکسچینج کی لاکھو ں روپے مالیت کی کیبل چوری کر لی گئی۔

ایبٹ آباد:تھانہ بکوٹ میں ایک بار پھر جرائم پیشہ افراد منشیات فروش سراٹھانے لگے تھانہ بکوٹ سے چند فرلانگ دوری پر پی ٹی سی ایل بکوٹ ایکسچینج کی لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لے اڑے محکمہ کی طرف سے انکے اعلی احکام نے چوری کی درخواست تھانہ بکوٹ میں دے دی۔تھانہ بکوٹ میں نو تعینات تھانیدار عارف تنولی کی تعیناتی اور سابقہ تھانیدار سردار واجد کے تبدیل ہوتے ہی جرائم پیشہ مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا بکوٹ تھانہ سے چند فرلانگ دوری پر بادنگر روڈ سے پی ٹی سی ایل بکوٹ ایکسچینج کی کیبل کاٹ کر پہلے کی طرح ایک بار پھر قومی خزانے کو نقصان مبینہ طور پر بکوٹ میں منشیات فروش اور استعمال کرنے والوں نے سردار واجد کے تبدیل ہوتے ہی جشن بناتے ہوئے سرعام استعمال شروع کر کے اور کیبل کاٹ کر کر نو تعینات تھانیدار عارف تنولی کو سلامی پیش کی عوامی مقامی حلقوں کا ڈی پی او ابیٹ آباد جاوید اقبال اور ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل سے مطالبہ ھے کہ بکوٹ تھانہ کی حدود میں قانون کی گرفت مضبوط کی جائے اور کوہالہ اور چمیالی پولیس چوکیوں کی منشیات پر کمزور گرفت اور کشمیر میں اس علاقے سے منشیات جانے کے واقعات کنٹرول کئیے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!