بلدیاتی انتخابات: مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹوں کا مسئلہ: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگررہنماء چند روز میں ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) بلدیاتی انتخابات: مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹوں کا مسئلہ: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگررہنماء چند روز میں ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ رمضان المبارک سے قبل ستائیس مارچ کو متوقع ہے۔ ایبٹ آباد میں سٹی میئر اور دیگر تین تحصیلوں پر چیئرمینوں کی نامزدگی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دو بڑے گروپوں سردار مہتاب عباسی اور مرتضیٰ جاوید عباسی میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔ مرتضیٰ جاوید عباسی تحصیل لورہ کیلئے اپنے بھائی کو مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ دینا چاہتے ہیں جبکہ سردار مہتاب گروپ تحصیل لورہ کیلئے سابق تحصیل کونسلر جبرائیل عباسی کو ٹکٹ دینے میں سرگرم ہے۔ سٹی میئر کیلئے سردار مہتاب عباسی اپنے بیٹے سابق ایم پی اے شمعون یار خان کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دینا چاہتے ہیں۔ جبکہ مرتضیٰ جاوید عباسی مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر ملک مہابت اعوان کو ٹکٹ دینا چاہتے ہیں۔ اسی طرح تحصیل حویلیاں کیلئے مہتاب عباسی گروپ سردار ارسل پرویز جبکہ مرتضیٰ جاوید عباسی گروپ نبیل عباسی کو ٹکٹ دینا چاہتا ہے۔ تحصیل لوئر تناول کیلئے سردار مہتاب عباسی گروپ طاہر تنولی جبکہ مرتضیٰ جاوید عباسی گروپ دلدار تنولی کو ٹکٹ دینے کیلئے سرگرم ہیں۔

مسلم لیگ(ن) ایبٹ آباد میں دھڑے بندیوں کو ختم کرنے اور اتفاق رائے سے ٹکٹوں کی تقسیم کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماء آئند چند روز میں ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے۔ اور ٹکٹوں کی تقسیم کا مسئلہ حل کریں گے۔ امید ہے کہ دونوں گروپ اتفاق رائے سے اپنے اپنے امیدوار نامزد کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!