پسوال ڈکیتی میں اے ایس آئی شیرافضل کا بیٹا ملوث ہے۔ قاتلوں کی عدم گرفتاری پر پسوال کے لوگوں کا ایبٹ آباد پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی کی حدود پسوال میں ڈکیتی کے دوران نوجوان کے قتل کا معامہ شدت اختیار کرگیا۔اہلیان علاقہ کا پولیس کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس روائتی سستی کا منہ بولتا کرائم سین سے دو موبائل ایک ریپیٹر ایک عدد پستول اور دیگر سارے ثبوت پولیس کو فراہم کردیئے ہیں۔ ڈی آئی جی ھزارہ نوٹس لے ملزمان کی پشت پناہی کرنے پولیس افسران کے سخت نوٹس لیں اگر ملزمان دو روز کے اندر گرفتار نہ ہوئے شاہراہ ریشم کو بند کریں گے اہلیان پسوال۔

ذرائع کیمطابق ہفتہ قبل تھانہ سٹی کی حدود پسوال میں ڈکیتی کی وردات کے دوران نوجوان کے قتل کا معاملہ شدت اختیار کرگیا اہلیاں علاقہ نے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف پریس کلب ایبٹ آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور میڈیا کو بتایاکہ پولیس ملزمان کی پشت پنائی کررہی ہے  اے ایس آئی شیرافضل کو فوری طور پر معطل کیا جائے اے ایس آئی شیرافضل کا بیٹا براہ راست اس واردات میں ملوث ھے۔ڈی آئی جی ہزارہ نوٹس لیں اگر ہمارے ملزمان دو دن تک گرفتار نہیں ہوتے تو شاہراہ ریشم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کرکے احتجاج کریں گئے اہلیان علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کو بچانے لیئے نام نہاد ایف آئی آر درج کی ھے جس میں بہت ساری دفعات کو شامل نہیں کیا گیا ہماری اعلی حکام سے اپیل ھے کہ اس کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کے حوالے کی جائے کیونکہ پولیس اہلکار کے بیٹے کے ملوث ہونے کی وجہ سے ڈسٹرک پولیس سے اس معاملے کی شفاف تفتیش ممکن نظر نہیں آتی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!