صوبائی وزیرخوراک قلندرلودھی کے فلورملوں پرچھاپے۔

پشاور: صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے پشاور کے مختلف فلور ملوں کا اچانک دورہ کیا اور گندم کی پسائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر خوراک نے مل مالکان سے ڈیلرز کو آٹا فراہم کرانے کے حوالے سے تفصیلات لی۔ وزیر موصوف نے کہا ہے کہ وہ بذاتِ خود فلور ملوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور اچانک چیکنگ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ کسی بھی ضلع میں محکمہ خوراک کے حکام کی جانب سے غفلت برتنے پر متعلقہ آفیسرز کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔

قلندر خان لودھی نے متعلقہ حکام کو صوبے میں فلور ملز کا روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ حکام کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور محکمہ خوراک کے دیگر حکام فلور ملز کی جانب سے ڈیلرز کو سبسڈائزڈ قیمت پر آٹے کی فراہمی اور گندم کی پسائی کو یقینی بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر چیکنک کو یقینی بنائے۔ اس موقع پر وزیر خوراک نے ریلیز کردہ سرکار گندم کی بروقت پسائی نہ کرنے پر ایک فلور مل کا سرکاری کوٹہ روکنے کی احکامات بھی جاری کر دی۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جو فلور ملز گندم کی پسائی نہ کرنے میں ملوث پائے گئے تو ان کا کوٹہ معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائیگی۔ دورے کے دوران محکمہ خوراک کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موصوف کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!