ایم این اے علی خان جدون اورقلندرلودھی کے چارکروڑکے فنڈز سے جرل تاککوتری روڈ کاکام آخری مراحل میں۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)صوبائی مشیر مال قلندر خان لودھی اور ایم این اے علی خان جدون نے ایک اور وعدہ وفا کردیا چار کروڑ کی خطیر رقم سے جرل تاککوتری روڈ پر بلیک ٹاپ کاکام تکمیل کے آخری مراحل میں سابق تحصیل ممبر حاجی نعیم خان لودھی اور عادل خان جدون کا جاری کام کامعائنہ دونوں منتخب نمائندوں کی جانب سے جرل میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے پر مشکور و ممنون ہیں اہلیان جرل امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی جرل کی تعمیرو ترقی کا سفر اسی طرح جاری رہے گا: اہلیان علاقہ۔

ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر مال قلندر خان لودھی اور ایم این اے علی خان جدون کی جانب سے جرل تاککوتری چار کلومیٹر روڈ کی بلیک ٹاپنگ کا کام زور وشور سے جاری ھے روڈ کے بلیک ٹاپ پر تخمینہ لاگت چار کروڑ روپے آئی ھے سابق تحصیل ممبر حاجی نعیم خان لودھی اور عادل خان جدون نے گزشتہ روز جاری کام کا معائنہ کیا اس موقع پر اہلیان علاقہ کی بھی بڑی تعداد موجود تھی دونوں نمائندوں نے ستر لاکھ سے کے فنڈ مکمل ہونے والے جرل لنک روڈ کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر حاجی سرفراز خان نور نبی شاہ ذکار تنولی اور دیگرنے اہلیان جرل کی طرف صوبائی مشیر حاجی قلندر خان لودھی اور ایم این اے علی خان جدون کی جانب سے جرل میں کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے پر شکریہ ادا کیا اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں منتخب نمائندوں نے جس خلوص اور عزم کے ساتھ جرل میں ترقیاتی کام مکمل کئے ہیں اس کی سابقہ ادوار میں مثال نہیں ملتی ھم امید کرتے ہیں کی جرل میں ترقیاتی کاموں کاسلسلہ اس رفتار سے جاری رہے گا اور دونوں منتخب نمائندے اس عزم کے ساتھ مستقبل میں بھی باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو بھی پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!