برفباری اورپھسلن سے گاڑی گہری کھائی میں جاگری: تین افراد جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی)گلیات روڈ پر برف اور پھسلن سے تین جانیں موت کے منہ میں چلی گئی گزشتہ رات تھانہ ڈونگاگلی کی حدود مکول پائیں گورنمنٹ ہائی سکول کے قریب پھسلن کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کیری ڈبہ گہری کھائی میں جا گرا گاڑی میں سوار خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے مرنے والوں میں گلنواز، سعد بھائی اور ایک عورت شامل ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا حادثہ کی اطلاع علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگا گلی کی حددوکیری سوزوکی پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں گلنواز، سعید اور ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، ایک شدید زخمی، جاں بحق وزخمی افراد کا تعلق مکول گاؤں سے بتایا جاتا ہے حادثے کی اطلاعی ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں کو کھائی سے نکال ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا. دوسری جانب گلیات کے درجنوں دیہات کی رابطہ سڑکیں شدید برفباری کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے بند پڑی ہیں تاہم مین روڈ سے برف ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے روڈ پر شدید پھسلن ہونے سے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی اور تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!