ایوب پل حویلیاں کی عدم مرمت کیخلاف شہری مشتعل۔ این ایچ اے کیخلاف نعرے بازی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) چھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی ایوب پل تعمیر نہ ہوسکا۔مقامی لوگوں نے ایوب پل پر احتجاجی کیمپ لگا کر احتجاج شروع کردیا۔جمعرات تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو اس کے بعد دمادم مست قلندر کریں گئے۔ گزشتہ روز عوامی حلقوں نے الگ الگ احتجاجی کیمپ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ایوب پل ہزارہ ڈویژن کا واحد پل ہے جو پاکستان کو دوست ملک چین سے ملاتا ہے یہ پل پچھلے چھ ماہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند ہے مقامی لوگوں سمیت دیگر اضلاع سے آنے والے شہریوں کو ہزارہ ڈویژن داخل ہونے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ہریپور یا حویلیاں سمیت دیگر علاقوں میں کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے اس مریض کو ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال ریفر کردیا جاتا ہے جب حویلیاں ایوب پل پر پہنچتے ہیں تو وہاں سے پل کا راستہ بند ہونے کی صورت میں مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جمعرات کے روز تک اگر ایوب پل کا کام جاری نہ ہوا تو اس کے بعد روانہ کی بنیاد پر حویلیاں ٹی ایم اے آفس کے باہر سے ہر قسم کے لیئے ٹریفک بند کرکے احتجاج کریں گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!