تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے ایبٹ آباد،مانسہرہ اوراولپنڈی کیمپسزکیلئے داخلوں کا آغاز کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے ایبٹ آباد،مانسہرہ اوراولپنڈی کیمپسزکیلئے داخلہ2021-22کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ایف اے/ایف ایس سی پارٹ ون میں پری میدیکل،پری انجینئرنگ،کمپیوٹرسائنس اورآرٹس کے گروپس میں طلباء وطالبات کو داخلے دئیے جارہے ہیں۔داخلہ ٹیسٹ 13جون بروز اتوار ایبٹ آباد،مانسہرہ اوروالپنڈی کیمپس میں منعقد ہوگا۔ایف ایس سی پارٹ ون میں ایبٹ آباد کیمپس میں 520طلباء،360طالبات کو داخلے دئیے جائیں گے۔مانسہرہ کیمپس میں 240طالبات جبکہ روالپنڈی کیمپس میں 80طلباء اور160طالبات کو داخلے دئیے جائیں گے۔

تعمیر وطن کے سی ای اوملک محسن سعیداور ایڈمنسٹریٹرکم پرنسپل ملک احسن سعیدنے حسب روایت ذہین طلباء وطالبات کے لئے سکالرشپس کا اعلان بھی کررکھا ہے۔تحریری امتحانات میں 95فیصد نمبر حاصل کرنے والے 20طلباء وطالبات کو6لاکھ روپے فی کس سالانہ سکالرشپ دیا جائے گا۔90فیصد نمبر حاصل کرنے والے 30طلباء وطالبات کوسالانہ پانچ لاکھ روپے فی کس،85فیصد نمبر حاصل کرنے والے100طلباء وطالبات کو فی کس چار لاکھ روپے،80فیصد نمبر حاصل کرنے والے150طلباء وطالبات کو3لاکھ روپے فی کس،75فیصد نمبر حاصل کرنے والے 150طلباء وطالبات کو فی کس2لاکھ روپے جبکہ 70فیصد نمبر حاصل کرنے والے150طلباء وطالبات کو ایک لاکھ روپے فی کس سالانہ سکالرسپس دئیے جائیں گے۔تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق رواں سال داخلہ محدود نشستوں پر دیا جارہا ہے۔مقررہ شیڈول کے علاوہ نہ تو دوبارہ ٹیسٹ لیاجائے گا اورنہ ہی رواں سال داخلہ دیاجائے گا۔تعمیر وطن کی انتظامیہ مستقبل کے معماروں کو مکمل تحفظ اورمعیاری ماحول فراہم کرنے کے ساتھ بامقصد اورمعیاری تعلیم کی فراہمی کی ضامن ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!