ایبٹ آبادیونیورسٹی:فزکس میں ٹاپ کرنیوالی طالبہ گولڈمیڈل سے محروم۔ پندرہ نمبرکم حاصل کرنیوالی سفارشی طالبہ کو گولڈل میڈل دیدیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آبادیونیورسٹی:فزکس میں ٹاپ کرنیوالی طالبہ گولڈمیڈل سے محروم۔ پندرہ نمبرکم حاصل کرنیوالی سفارشی طالبہ کو گولڈل میڈل دیدیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ سفارشیوں کیلئے کچھ بھی کرگزرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی سال 2016-18ء میں ایم ایس سی فزکس کرنے والی حویلیاں کی طالبہ کرن بشیر نے سالانہ امتحانی نتائج میں ٹاپ کرکے 1262میں سے 894نمبر حاصل کئے۔ تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون میں منعقدہ سالانہ کانوکیشن کے دوران 879نمبر حاصل کرنیوالی طالبہ اقراء صفدر کو گولڈمیڈل دے دیا۔ جس نے کرن بشیر سے پندرہ نمبرکم حاصل کئے ہیں۔ ایبٹ آباد یونیورسٹی کی انتظامیہ کی اس انوکھی منطق اوراقرباء پروری پر متاثرہ طالبہ اور اس کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی سے مطالبہ کیاہے کہ اس حق تلفی کا فوری طور پر ازالہ نہ کیا گیا تو یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف پشاورہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!