واپڈا نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہزاروں روپے کے اضافی کے ٹیکس ڈال کر عوام کی چخیں نکال دیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)واپڈا نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہزاروں روپے کے اضافی کے ٹیکس ڈال کر عوام کی چخیں نکال دیں۔صارفین کے گھریلو بلوں میں 2 سے 3 ہزار اضافی ٹیکس نے عوام کو چکرا کے رکھ دیا۔حکومت آئے روز غریب عوام پر ٹیکسوں پر ٹیکس لگائے جا رہی ہے جس سے غریب مزدور کا جینا مشکل بن گیا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں اگر عوام سیایسی تبدیلی کے وعدے کیے تھے تو ہم ایسی تبددیلی نہیں چاہیے ملک میں غریب آدمی دو وقت کے کھانے کو ترس گیا ہے اور حکومت نے کھانے پینے کی اشیاء پر بھی نئے ٹیکس اور ریٹ اتنے بڑھا دیے کہ غریب بھوکا مر رہا ہمارے ملک کا وزیر اعظم اس وقت کنٹیر پر کھڑے ہو کر بجلی سوئی گیس کے بلوں کو جلتا تھا اور آج بجلی اور سوئی گیس اور اشیاء خردونوش کی ریٹ اور نئے ٹیکس ان کو نظر نہیں آ رہے آئے روز کے نئے ٹیکسز نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!