قلندرلودھی کا کمال: لوئرتناول میں پہلی مرتبہ کوڑادانوں کی تنصیب کا کام شروع کردیاگیا۔

لوئر تناول(جہانگیر شاہ)ٹی ایم او لوئر تناول کا ایک اور احسن اقدام کلین اینڈ گرین تناول کے لیئے ٹی ایم اے کی جانب سے تمام یونین کونسلوں میں کوڑادان کی تنصیب کا عمل شروع کردیا گیا پہلے مرحلے میں شیروان جبکہ دوسرے مرحلے میں کوٹھیالہ پنڈ کرگوخان اور جرل میں کوڑادان نصب کیئے جائیں گے اہلیان علاقہ کا خراج تحسین کوڑا کرکٹ کوڑا دان میں ڈالیں عوام سے ٹی ایم او لوئر تناول کی اپیل تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او لوئر تناول سید مرتضی شاہ کا لوئر تناول کی عوام کے لیئے ایک اور احسن اقدام کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت گلی محلوں سکولوں بازاروں کو آلودگی اور گندگی سے بچانے کے لیئے کوڑادانوں کی تنصیب کا آغاز کردیا گیا ہے آج پہلے مرحلے میں شیروان سے باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے دوسرے مرحلے میں کوٹھیالہ پنڈکرگو خان اور جرل میں کوڑادان نصب کیئے جائیں گے ٹی ایم او مرتضی شاہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھر گلی محلے سکول بازار کی دوکانوں کا کوڑاکرکٹ کوڑادان میں ڈالیں تاکہ آپ کوصاف ستھرا ماحول اور صاف ستھری آب ہوا میسر آسکے کوڑادانوں کی تنصیب کے موقع پر ٹی ایم او سید مرتضی شاہ کے علاوہ سب انجینئر شاہد آفریدی ٹی ایم اے لوئر تناول کا عملہ اور اہلیان علاقہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!