نصر اللہ نے دیر بالا آنیوالی بھارتی لڑکی انجوکیساتھ شادی سے انکارکردیا۔

انجو عرف (فاطمہ) کے بارے تحقیقات وزٹ ویزے کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل، ملاکنڈ پولیس بھی پہنچ گئی۔
دیر بالا میں بھارتی لڑکی کی رہائشگاہ پر پولیس تعینات، سکیورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی، مزید تفتیش جاری۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) دیر بالا میں آنے والی بھارتی لڑکی انجو عرف (فاطمہ) کے حوالے سے قانون نافذ کرنے اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف ٹیمیں دیر بالا پہنچ گئیں بھارت سے آنے والی لڑکی فاطمہ کے حوالے سے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں اس کے وزٹ ویزے کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں پولیس ذرائع کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن پولیس کی خصوصی ٹیمیں بھی اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہیں جبکہ مالاکنڈ پولیس کی خصوصی ٹیم دیر بالا میں بھارت سے آنے والی خاتون کی رہائش گاہ پر سادہ کپڑوں میں تعینات کی گئی ہے نکاح کے حوالے سے متضادم دعوؤں کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی تحقیقات تیز کر دی ہیں صوبائی حکومت نے بھارتی خاتون کے پاکستان میں شادی کونجی معاملہ قرار دیا ہے جبکہ بھارتی لڑکی کے ساتھ شادی سے نصر اللہ نے انکار بھی کیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!