کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں صحت کارڈ پہ دل کے آپریشن بند۔

سٹیٹ لائف کی جانب سے ایک ارب 20 کروڑ کے بقایا جات نہ ملنے پر علاج کا سلسلہ منقطع کر دیا گیا۔
ایمر جنسی میں علاج جاری، حکومت سے 10 ارب ملتے ہی ہسپتال کو ادائیگی کر دیں گے انشورنس کمپنی کا موقف۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)خیبر پختونخوا میں امراض قلب کے سب سے بڑے ہسپتال پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مفت علاج کے منصوبے صحت کارڈ پر مریضوں کے آپریشن انشورنس کمپنی کی جانب سے عدم ادائیگی کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں ذرائع کے مطابق پی آئی سی کے سٹیٹ لائف کے ذمے ایک ارب 20 کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں جبکہ آپریشنوں اور علاج کے نرخوں پر بھی ہسپتال اور انشورنس کمپنی میں مسائل چل رہے ہیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق انشورنس کمپنی کو ادائیگی کے لئے بار بار مراسلے بھجوائے گئے تاہم کمپنی کا موقف ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 10 ارب روپے کے فنڈ ز تا حال جاری نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ہسپتالوں کو ادا ئیگی تاخیر کا شکار ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق ایمر جنسی مریضوں کا علاج جاری ہے تاہم ناریل آپریشنوں کا سلسلہ منقطع کر دیا گیا ہے، سٹیٹ لائف کی جانب سے ادائیگی ہونے کے بعد ہی یہ سلسلہ بحال ہوگا۔ دوسری جانب انشورنس کمپنی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب ان کے 10 ارب سے زائد کے بقایا جات ہیں وہ ملتے ہی تمام ہسپتالوں کو ادائیگی کر دی جائے گی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!