غیرمعیاری کھانے کی فراہمی: ایم پی اے مومنا باسط کے مطالبے پر تین رکنی کمیٹی قائم۔

ایبٹ آباد:ڈی ایچ کیوہسپتال کے قرنطینہ سنٹرمیں غیرمعیاری کھانے کی فراہمی پرایم پی اے مومناباسط کے سخت نوٹس پر تین رکنی تحقیقات کمیٹی قائم کردی گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سوشل میڈیا پر وائر ہونیوالی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قرنطینہ سنٹر کی ویڈیو کے بعد ایم پی اے مومنا باسط نے کمشنر ہزارہ اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے ملاقات کی اور غیرمعیاری کھانے کی فراہمی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ جس پر کمشنر ہزارہ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث اللہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی جو تمام مسائل اور مہیا کی جانے والے کھانے سے متعلق تحقیقات کر کے تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد محمد مغیث ثنا اللہ نے ایم پی اے مومنا باسط کو بتایاکہ تمام قرنطینہ سنٹرز میں خوراک کی فراہمی کا ذمہ بہترین شہرت رکھنے والے ایبٹ آباد کے ایک نجی ہوٹل کو رے رکھا ہے، جس کو روزانہ کی بنیاد پر مکمل شیڈول کے مطابق مینیو مہیا کیا گیا ہے۔ ڈی ایچ کیو میں موجود مریض ضلعی انتظامیہ کے مہمان ہیں اور ان کوتندرست ہونے تک ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائی گی۔ایم پی اے مومنا باسط نے صحافیوں کو بتایاکہ کسی صورت بھی خوراک اور دیگر سہولیات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!