ایبٹ آباد‘چودہ سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے پانچ نوجوان گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)14 سالہ بچے سے جنسی ذیادتی کرنے والے پانچ درندے ملزمان گرفتارایک ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری۔تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود دو تالی کسی میں کچھ روز قبل 14 سالہ بچے سے مختلف اوقات میں جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوامدعی کی رپورٹ پر06 ملزمان کے خلاف زیر دفعہ377/53CPA/34 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہواواقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کا شف ذوالفقار نے ڈی ایس پی خان پور ابرار خان اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ ارشد خان وتفتیشی سٹاف کو مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ ارشد خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران ملوث 05 ملزمان افتخار ولد محمد دین، کامران ولد ساجد، عادل،عاطف پسران داؤد ساکنان پنیاں اور جنید سکنہ عالم کو مقدمہ میں گرفتار کرلیاباقی 01 ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہے پولیس حکام کے مطابق مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے نامزد درندوں کو گرفتارکیا گیا ہے ایک فرار ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!