ایبٹ آباد کی پرائس کنٹرول کمیٹی مافیا کے ہاتھوں یرغمال: دفاترمیں من پسند ریٹ طے ہونے لگے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/سردار فیضان)ضلعی انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں دفاتر میں بیٹھ کر فروٹ کے ریٹ طے کرنے لگیں رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں مہنگائی تاجر برادری نہیں بلکہ ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ مخصوص مافیا کے ساتھ مل کر کرنے لگی کوئی پوچھنے والا نہیں اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بحیثیت مسلمان حکومت ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری اپنے مسلمان بھائیوں کے لئے کے لیے ریلیف فراہم کیا جاتا ہے مگر افسوس ایبٹ آباد شہر میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے والی ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی ایبٹ آباد کے شہریوں پر تربوز کی مد میں مہنگائی کا طوفان برپا کرنے میں مصروف عمل ہے انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے بنائی جانے والی پرائس کنٹرول کمیٹی کی گزشتہ ایک سال سے میٹنگ تک منعقد نہ کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی پرائز لسٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی جو ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزمرہ روٹین کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق تربوز کی قیمت چالیس روپے فی کلو مقرر کر رکھی تھی جو تقریبا سولہ سو روپے من بنتی ہے۔

دوسری جانب شہر بھر میں چھوٹی دکانوں اور سبزی منڈیوں کو تربوز فراہم کرنے والے آڑتیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مین سبزی منڈی سے 500 سے لے کر سات سو روپے تک فی من تربوز فروخت کرتے ہیں جو تقریبا 20 سے 28 روپے فی کلو بنتا ہے مگر ضلعی انتظامیہ اور نوتعینات ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اپنے دفاتر میں بیٹھ کر تربوز کا ریٹ 40 روپے فی کلو مقرر کر رکھا ہے اور تربوز کے آگے سندھ لکھ کر عوام سے پیسے بٹورے جا رہے ہیں کیوں کہ سندھ کا تربوز آج سے ایک ماہ پہلے ختم ہو چکا ہے جو عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے ماہ رمضان المبارک کے اس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے جلی انتظامیہ خود ہیں ایک مخصوص مافیا کے ساتھ مل کر عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف عمل ہے یہ سوال سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف کے بجائے عوام پر ظلم اور مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے ہم تربوز فراہم کرنے والے آڑتیوں کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ماہ رمضان المبارک میں اپنا ایمان تازہ رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی بلینڈر کو بے نقاب کیا کمشنر ہزارہ ریاض مسعود اپنے انتظامی افسران کا قبلہ درست کریں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ کو ہر ماہ عمل میں لایا جائے تاکہ عوام مہنگائی کے طوفان سے بچ اسکیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!