انٹرچینج کا منصوبہ مؤخر: ایبٹ آباد کے اراکین اسمبلی کاشاہراہ ر یشم کی کشادگی کافیصلہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) انٹرچینج کا منصوبہ مؤخر: ایبٹ آباد کے اراکین اسمبلی کاشاہراہ ر یشم کی کشادگی کافیصلہ۔ وزیراعظم سے ملاقات طے ہوگئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد کے اراکین اسمبلی ایم این اے علی خان جدون، سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی اور صوبائی وزیر مال قلندرخان لودھی نے فیصلہ کیاہے کہ ایبٹ آباد کیلئے ہزارہ ایکسپریس وے پر انٹرچینج کے منصوبے کو فی الحال مؤخر کیا جائے۔ انٹرچینج کی بجائے پبلک سکول تا حویلیاں انٹرچینج شاہراہ ریشم کی کشادگی کیلئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے خصوصی طور پر فنڈز لئے جائیں۔ کیونکہ ایبٹ آباد کے اندر شاہراہ ریشم گاڑیوں کا بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔ سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ انٹرچینج پر تین چار ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی۔ جس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔ اگر شاہراہ ریشم کشادہ ہو گی اور اس کے اطراف میں سروس روڈ، انڈرپاس اور فلائی اوور ہونگے تو شہری چند منٹوں کے اندر حویلیاں انٹرچینج پر پہنچ جائینگے۔جبکہ ایبٹ آباد کے شہریوں کی سفری مشکلات میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔

اس ضمن میں ذرائع نے مزید بتایاکہ ایبٹ آباد کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان سے اگلے ہفتے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ جس میں ایبٹ آباد سے گزرنے والی شاہراہ ریشم کی کشادگی کیلئے خصوصی طور پر بات کی جائے گی اور وزیراعظم سے سڑک کی کشادگی کیلئے خصوصی طور پر فنڈز کے حصول کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!