ڈومیسائل کا نظام آن لائن: ای سرٹیفکیٹ جاری کرنیکا فیصلہ۔

KPK Govt Logo

درخواست کیساتھ پاسپورٹ سائز تصویر، فارم ب یا شناختی کارڈ کی کاپی اور والدین کے شناختی کارڈ کی کاپی فراہمی لازمی۔
صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز 31 دسمبر تک نئے نظام کے تحت شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا اجراء شروع کر دیں۔
چیف سیکرٹری کی جانب سے منظوری دینے کے بعد صوبائی محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنر ز کو احکامات جاری کر دیئے۔
پشاور (وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے عوام کی سہولت کیلئے ڈومیسائل سرٹفیکیٹ کا نظام آن لائن کرتے ہوئے شہریوں کو ای ڈومیسائل سرٹفیکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختو نخوا کی جانب سے منظوری دینے کے بعد صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنر ز کو احکامات جاری کرتے ہوئے فیصلے پر آئندہ سال فروری تک مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے، اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے صوبے کے عوام کو ای ڈومیسائل جاری کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، اس لئے تمام ڈپٹی کمشنر 31 دسمبر تک نئے نظام کے تحت شہریوں کو ڈومیسائل سرٹفیکیٹ کا اجرا شروع کر دیں جبکہ آئندہ سال فروری تک تمام ڈپٹی کمشنر ز اس۔ نظام پر عمل درآمد یقینی بنائیں، اس حوالے سے تیار کئے گئے ایس او پیز کے مطابق درخواست گزار کو ای ڈومیسائل کیلئے آن لائن درخواست کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصویر، فارم بے یا شناختی کارڈ کی کاپی اور اپنے والد یا والدہ کے شناختی کارڈ کی کاپی فراہم کرنے پڑے گی جس کی نئینادرا سے تصدیق کے بعد درخواست گزار منظوری کی صورت میں اپنے ای ڈومیسائل سرٹفیکیٹ کے پرنٹ حاصل کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!