کان کنی کا قیمتی سامان چوری کرنے والا گروہ مال سمیت ایبٹ آباد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ شیروان کی کاروائی۔ شیروان کے علاقہ میں قائم مائینز سے جدید مشینری اور دیگر سازو سامان چرانے والا گروہ گرفتار لاکھوں روپے مالیتی سامان، گاڑی، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
شیروان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیتی سرقہ شدہ 07 عدد جدید انجن کمپریسر سمیت بیٹریاں، ڈرل مشینیں، اور دیگر قیمتی آلات، وقوعہ میں استعال ہونے والی گاڑی سوزوکی اور ایک عدد رپیٹر پمپ ایکشن، ڈائینامائیٹ، بارودی باتی اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان محمد رازق یارو ولد گوہر الرحمن، زاہد ولد سلطان اور عمیر ولد واصل ساکنان چلہتر کے خلاف تھانہ شیروان میں زیر دفعہ 380/411/34 پی پی سی، 15AA کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!