گلیات میں شدید برفباری: سیاحوں کا داخلہ بند۔ڈونگا گلی تا کوزہ گلی روڈ لینڈسلائیڈنگ اوربرفباری کی وجہ سے بند۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گلیات میں برفباری کا آٹھواں سپل تاحال جاری۔تین فٹ سے زائد برف پڑ چکی، سلسلہ تاحال جاری ہے۔گلیات کی تمام شاہرات پر صفائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق شدید برفباری کے پیش نظر سیاحوں کو آج سفر کرنے سے منع کر رکھا ہے۔مقامی افراد کنڈلہ توحید آباد اور ڈونگا گلی کے درمیان سفر سے گریز کریں۔ آپریشن میں ہیوی مشینری استعمال کر رہے ہیں۔ڈسڑکٹ کنڑول روم پوری طرح فعال ہے۔جی ڈی اے، واپڈا، سی اینڈ ڈبلیو، پولیس اور ریسکیو نمائندے موجود ہیں۔24 گھنٹے کے اندر ایبٹ آباد مری روڑ کو ٹریفک کیلئے مکمل بحال کر دیں گے۔سیاحوں اور مقامی آبادی کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔گلیات ڈونگا گلی تا کوزہ گلی لینڈ سلائیڈ اور بھاری برف باری کی وجہ سے سڑک کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
تمام اہلیان علاقہ اور سیاحوں سے گزارش ہے کہ موجودہ صورتحال میں گلیات کی جانب سفر سے اجتناب کریں۔حالیہ جاری برف باری کے دوران اب تک 04 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے جس سے تمام رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات امین الحسن گلیات میں موجود ہیں اور تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔جی ڈی اے اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی مشینری برف کی صفائی میں مصروف ہے۔جی ڈی اے کی جانب سے مین مری روڈ کی صفائی کو ترجیحی بنیادوں پر صاف کرنے کا کام جاری ہے جس کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں کی سڑکوں کی صفائی کے کام کو بھی انجام دیا جائے گا۔سیاحوں اور اہلیان گلیات کے لیے گلیات کنٹرول روم 24/7 کام کر رہا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ گلیات کنٹرول روم: 0992355138

گلیات کے سیاحتی مقام کنڈلی توحید آباد برفانی تودہ کے خطرہ سے سیاحوں کا بھی داخلہ بند۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی سے)ایبٹ آباد شہر میں موسلا دار بارش اور بالائی مقامات پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔گلیات کے سیاحتی مقام کنڈلی توحید آباد برفانی تودہ کے خطرہ سے سیاحوں کا بھی داخلہ بند ہے۔مسلسل برفباری سے سطح تین فٹ سے بھی بڑھ چکی ہے جس سے رابطہ سڑکیں مکمل بند ہونے سے معمولات زندگی بھی متاثر ہو چکے ہیں۔جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق ہزارہ بھر کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔سرکل گلیات میں برفباری کے آٹھویں سلسلہ نے نظام زندگی کو معطل کرکے چھوڑ دیا تین فٹ تک برفباری سے سرکل گلیات کے متعدد گاؤں کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے عوام گھروں میں محصور ہیں۔طوفانی برفباری کے باعث گلیات کے داخلی راستہ پر پولیس نے ناکہ لگا کر سیاحوں کو رقک رکھا ہے۔ادھر میدانی علاقوں میں موسلا دار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی رہی ہے شہر میں نکاسی آب کے نالوں سے گندگی ابل کر سڑکوں اور گلیوں میں پھیلنے سے تعفن اور بدبو بھی پھیلی رہی ہے۔سخت سردی میں سوئی گیس کا پریشر بھی کم ہونے سے گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات درپیش رہی ہیں۔شہریوں نے سردی سے بچنے کے لئے گرم ملبوسات کی خریداری کے لئے بھی لنڈے بازار کا رخ کیا۔یخنی اور سوپ کی دکانات پر بھی عوام کا رش رہا۔لوگ سردی سے بچنے کے لئے لحافوں میں بھی گھسے رہے جس سے بازار بھی سنسان رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے دو روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!