ڈی پی او سجاد خان کے حکم پر دوبھتہ خور گرفتار۔ مقدمہ درج۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ)ڈی پی او سجاد خان کے حکم پر دوبھتہ خور گرفتار۔ مقدمہ درج۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ حویلیاں کی حدود گاؤں بھروال کے رہائشی ملک داؤد سے دو لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے اور مزید ساڑھے چھ لاکھ روپے طلب کرنے پر بھتہ خور سجاد خان اور مہربان عرف پپو کو حویلیاں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں 386/506/34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ضلعی پولیس سربراہ کا اس موقع پر کہنا تھا ایبٹ آباد کے لوگوں کی بھلائی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہماری بہترین کوشش ہے کہ ایسا ماحول پیدا کریں جہاں شریف شہری کی عزت ہو اور بدمعاش کو ٹف ٹائم ملے اور یہ ہمارا فرض ہے، ہمارے دروازے عام لوگوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں کسی بھی قسم کے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروش، قبضہ مافیا کو اجازت نہیں دی جا سکتے کہ شہر کے امن و امان میں رکاوٹ کا باعث بنے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!