ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے شوق نے میٹرک کے طالب علم کی جان لے لی۔

ایبٹ آباد:ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے شوق نے میٹرک کے طالب علم کی جان لے لی،تھانہ ڈونگا گلی کی حدود بھاگن ہائی سکول کا طالب علم عبدالصمد ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہا تھا،پسٹل ہاتھ میں لے کر ویڈیو کے شوق میں اچانک گولی چلنے سے ہاتھ دھو بیٹھا،جس کی نعش کو پوسٹمارٹم کے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرتے ہوئے مذید تفتیش کا آغاز کر دیادلخراش واقعہ پر بچے کے گھر میں بھی کہرام مچ گیا اچانک پیش آنے والے حادثے نے لواحقین پر سکتہ طاری کر دیا واضع رہے کہ نوجوانوں کے انٹر نیٹ کے غلط استعمال نے کئی گھروں کو اجاڑ دیا ہے،والدین اپنے بچوں کی جائز ناجائز خواہشات کی تکمیل کر کے اپنے خون جگر سے محروم ہو رہے ہیں،معاشریمیں پھیلنے والی برائیوں کے قلع قمع کے لئے مشترکہ جدو جہد کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!