تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی،بین الصوبائی کارلفٹر گروہ سے مزیدپانچ گاڑیاں برآمد۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور آصف گوہر خان نے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر، ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر محمد عارف اور ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ کے میڈیا بریفگ کے دوران بتایا کہ کچھ عرصہ سے ضلع ہری پور میں مختلف مقامات پر گاڑیاں سرقہ ہوئیں۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے انٹی کارلفٹنگ سیل تشکیل دیا۔ایک ماہ قبل بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے سرغنہ مقدر شاہ ولد قابل شاہ اور قابل شاہ ولد دلاور ساکنان جلالہ مردان حال جٹی پنڈ کع کرفتار کیا گیا تھا۔جن سے چار گاڑیاں اورتین موٹرسائیکل برآمد کیے گئے تھے۔ملزمان نے دوران تفتیش مزید گاڑیاں سرقہ کرنے کا انکشاف کیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ انٹی کارلفٹنگ سیل اور دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کی زیر نگرانی کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سٹی کی حدود سے سرقہ ہونے والی دو گاڑیاں،تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود سے سرقہ ہونے والی ایک گاڑی اور تھانہ صدر کی حدود سے سرقہ ہونے والی ایک گاڑی برآمد کر لی۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایک اور کامیاب کاروائی کے دوران تھانہ سٹی چوکی ٹی آئی پی کی حدود سے چوری ہونے والا ٹریکٹر اور مکسر بھی برآمد کرلیا گیا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 381A کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کے دوران یاسر ولد اعتبار سکنہ سیریاں اور عرفان ولد پرویز سکنہ کیلگ کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ ٹریکٹر اور مکسر برآمد کرلیا۔مقدمات میں مذید تفتیش جاری ہے۔مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران تھانہ سٹی پولیس نے 114 کلو 454 گرام چرس،14 کلو 795گرام ہیروئن اور 430 گرام آئس بھی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا۔ بعد ازاں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور نے ہمراہ دیگر افسران کے برآمد ہونے والی گاڑیوں کی چابی مالکان کے حوالے کیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!