ایبٹ آباد کرکٹ کلب آف بلائنڈ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹرافی جیت لی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کرکٹ کلب آف بلائنڈ کا ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹرافی 2021 حاصل کرنے پر جلال بابا آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی،وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی انوار الحسن گیلانی،سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی آمنہ سردار،سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا،چیئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی طارق محمود،صدر الخدمت فاؤنڈیشن سردار محمد سرور،آصف محمود جدون،سماجی شخصیت سردار زوق،سابق تحصیل کونسلر نعیم اعوان صراف،کرکٹ ٹیم کے محمد بلال، پروفیسر شمس،محمد تجمل اور دیگر نے خطاب کیا، مقررین نے کراچی میں نیشنل بنک پاکستان کے زیر اہتمام ٹی ٹوینٹی میچ میں چمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اعلانات کئے۔

وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی انوار الحسن گیلانی کا کہنا تھا محرومی کا مقابلہ کرتے ہوئے بلائنڈ کرکٹ کلب نے چمپیئن بن کے ایبٹ آباد اور ہزارہ کانام روشن کیا ہے،یونیورسٹی آف ہری پور میں جتنی حد تک ممکن ہوا خصوصی افراد کی سہولت کے لئے اقدامات اٹھائیں گے اور بنا سفارش کے میرٹ پر ہوگی،یونیورسٹی نے تعلیمی میدان میں نام کمایا ہے دنیا میں ٹاپ سائنٹسٹ میں یونیورسٹی کے پانچ شامل ہیں،یونیورسٹی تیزی سے ترقی کر رہی ہے نئے شعبوں کی بنیاد رکھی ہے،انہوں نے بلائنڈ افراد کی سماجی سطح پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ٹیم کی کامیابی پر نقد انعام کا اعلان کیا تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں کو انعامات اور مہمانوں کو شیلڈ بھی دی گئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!