منڈیاں کے مصروف ترین علاقے سے نومولود بچے کی لاش برآمد۔

ایبٹ آباد: منڈیاں کے مصروف ترین علاقے سے نومولود بچے کی لاش برآمد۔اس ضمن میں مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ بدھ کے روز مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ نیشنل بنک منڈیاں برانچ کے قریب ایک نومولود بچے کی لاش پڑی ہوئی ہے۔جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کربچے کی لاش کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد نومولود بچے کی لاش کو دفنا دیا گیاہے۔ تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے لاش پھینکنے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!