کورٹ میرج کرنیوالی لڑکی کے لواحقین نے تھانہ میرپور کے تفتیشی نے بیس ہزار لے لئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)میرپور پولیس کے تفتیشی افسر نے خاتون سے 20 ہزار روپے رشوت وصول کرلی۔تھانے میں خاتون محرر بھی غائب۔متاثرہ خاتون نے ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ چند روز قبل تھانہ میرپور کی حدود سے ایک لڑکی نے بھاگ کر کورٹ میرج کرلی تھی اس بعد عدالت میں 164 کا بیان ریکارڈ کروا کر اس نے شوہر کے ساتھ رہنے کے لیئے اپنا بیان دے دیا تھا۔بعدازاں تھانہ میرپور کے شعبہ تفتش کے ایک افسر نے لڑکی کو تفتش کے لیئے تھانے میں بلا لیا اور لڑکی کو تھانے کے ایک کمرے میں لے گیا وہاں سے لڑکی کے تمام لواحقین کو کمرے سے نکال دیا زرائع کے مطابق چند ماہ قبل ڈی پی او ایبٹ آباد نے تمام تھانوں میں ایک ایک خاتون پولیس اہلکار کو تعنیات کیا تھا جو خواتین کے مسائل حل کریں گئے لیکن وہ وعدہ بھی وفا نہ کرسکا۔زرائع کے مطابق تفتیش افسر نے لڑکی کی تفتیش کے دوران لڑکی کے لواحقین سے 20 ہزار روپے رشوت وصول کرلی تھی جس پر لڑکی کے لواحقین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس افسران کا کرپشن مکاو کا جو نعرہ تھا وہ ہوائی فائر ثابت ہوا ہے جس پر لواحقین نے ڈی آئی جی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرکے پیسے وصول کرنے والے تفتیشی افسر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!