نامی گرامی منشیات فروشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جیل روانہ۔

ایبٹ آباد: نامی گرامی منشیات فروشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جیل روانہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش رشید عرف شیدا ولد کالا خان ساکنہ پنڈ کرگوخان سے 975 گرام چرس،محمد ساجد ولد حیدر زمان ساکنہ پنڈکرگوخان سے 48 گرام چرس،شکیل اعوان ولدعمر زمان ساکنہ درہ مانسہرہ سے 995 گرام چرس،عادل رضوان شیر گل ولدسعید رضوان گل شیر ساکنہ سپلائی سے 985 گرام چرس، نوید خان ولد شریف ساکنہ جوڑا پنڈ ہریپور سے 45 گرام چرس برآمد کرکے نائن سی این ایس اے کے تحت تھانہ شیروا ن میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

دیگر کاروائیوں میں شیروان میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر ایس ایچ او شیروان نے بروقت کاروائی ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم راجہ سنان کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کرکے فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔دیگر کاروائیوں میں عبدالغنی ولدقلندر خان ساکنہ تندھارا کلاں سے ایک عدد پسٹل 30 بور بمعہ 25 کارتوس،محمد قیوم ولداورنگزیب ساکنہ جرل سے 12 بور بندوق بمعہ 25 کارتوس،شہباز قلندر اور محمد ولد محمد قلندر ساکنہ امیر آباد سے ایک عدد پسٹل 30 بور اور محمد اسلم ولد عالم زیب ساکنہ حبیب آبادسے ایک عدد پسٹل 30 بور بمعہ 30 کاتوس برآمد کرکے تمام افراد کے خلاف غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت تھانہ شیروان میں مقدمات درج کرلئے ہیں۔تابڑ توڑ کاروائیوں پر اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او مشتاق خان آئی سی زاہد جدون اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امید ظاہر کی کہ ایس ایچ او مشتاق خان اور ان کی ٹیم آئندہ بھی ایسی ہی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے تھانہ شیروان کی حدود کو جرائم پیشہ افراد سے مکمل پاک کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!