مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواہ کے صدر انجینئرامیر مقام کینٹ بورڈ کے نومنتخب ممبر ان کو مبارکباد دینے ایبٹ آباد پہنچ گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ بورڈ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جیت پر مسلم لیگ ن کے صدر امیر مقام کا دورہ ایبٹ آباد کامیاب ہونے والے امیدواروں مبارکباد پیش اس حوالے سے ضلعی صدر حاجی مہابت اعوان کی رہائشگاہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے جلسے کی صورت اختیار کر گیا۔اس موقع پر سابق ایم پی اے عنایت اللہ خان جدون کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہوگا اور مرتضی جاوید عباسی کی قیادت میں مشکل مرحلوں سے گزر کر ہر اس مرحلے کو عبور کریں گے جس کی قیادت توقع کر رہی ہے،انہوں نے ضلعی تنظیم کے عہدیداران،خواتین،منیارٹی سمیت تمام ونگز کو مبارکباد دی ہے،جنہوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر کینٹ بورڈ میں کامیابی حاصل کرکے قائدین کو تحفہ دیا ہے ضلعی صدر حاجی مہابت اعوان کا کہنا تھا کہ کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں کینٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے کارکنان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر مضبوط قوت بن کر سامنے آئی ہے،کینٹ انتخابات میں کارکنان نے دن رات ٹیم کی صورت میں دل کے ساتھ محنت کی اور ایک محاذ پر نہیں کئی محازوں پر جنگ کرکے کامیابی حاصل کی ہے، جماعت میں اگر تفرقہ نہ ہوتا تو کینٹ کے تمام وارڈذ میں کامیابی حاصل کرتے،اب وقت آچکا ہے اختلاف ختم ہونا چاہیے اور یہ فیصلہ ہونا چائیے کہ کون مسلم لیگی ہے اور کون نہیں ہے میں کینٹ بورڈ الیکشن میں جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے صدر انجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا حل نوازشریف کی حکومت کا قیام ہے،موجودہ صورتحال میں ملک تباہی کی جانب گامزن ہے،ہماری سیاست عہدوں کے لئے نہیں عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے ہے،ملک میں لوگ جان چکے ہیں ملک کا استحکام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے،ملک کی تاریخ میں جو تباہی انہوں نے کی اس کی مثال نہیں ملتی ہے، کینٹ الیکشن میں ایبٹ آباد نے پورے صوبہ میں پارٹی کی ساکھ رکھی ہے، اب وقت آئے گا مرکز اور صوبے میں شیر کی حکومت ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کے صدر سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان کی رہائش گاہ پر کینٹ بورڈ کے نومنتخب ممبران کی کامیابی پر منعقدہ عوامی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں جنرل سیکرٹری خیبر پختون خوا رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی،سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی عنایت خان جدون،ضلعی صدر ملک محبت اعوان، تحصیل صدر شوکت ہارون خان ودیگر نے بھی خطاب کیا جب کہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کینٹ بورڈ کے ممبران واجد خان،سردار سید اکثر،سردار ذوالفقار علی بھٹو،بیدار بخت خان، دلاور خان،سابق ممبران ضلع وتحصیل کونسلز،ضلع،تحصیل،سٹی،خواتین ونگ،لائرز ونگ،یوتھ ونگ کے عہدیداران اور کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے،صدر مسلم لیگ ن کے پی کے انجنیئر امیر مقام کا کہنا تھا کینٹ انتخابات میں منتخب ہونے اور مقابلہ کرنے والوں کو میاں نواز شریف،مریم نواز شریف،اسحاق ڈار سمیت تمام پارٹی کی قیادت کی جانب سے مبارکباد دیتے ہیں،عنایت خان جدون کی سیاسی زندگی اور عوام کی بے لوث محبت نے کینٹ الیکشن میں واضح ہو گئی ہے جنہوں نے جمہود ختم کرکے کارکنان کومتحرک کیا،انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض اس کو کہتے ہیں جو جاپان اور جرمنی کے باڈر کو ملائے،میاں شہباز شریف نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا ہے۔

حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم برسا دیئے ہیں،پیٹرول ڈیزل کا تعلق معیشت سے ہے،جس سے ہر چیز فوری مہنگی ہو جاتی ہے،ماضی میں کیبنٹ میں موجود رہے ہیں جب کبھی پٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھانے پر پریشان ہو جاتے تھے،انہوں نے کہا اگر یہ نالائق مسلط رہا تو لوگوں میں آٹا چینی خریدنے کی سقت نہیں رہے تو لوگ بھوک سے مریں گے،اور دوسروں کی جیب پر ڈاکہ ڈالیں گے جو دہشتگردی کا باعث ہوگی،کیوں ان کو کوئی احساس نہیں عوام کے مسائل کیا ہیں،امیر مقام کا کہنا تھا حکومت کے وزراء حادثاتی طور پر بنیں ہیں،خیں ر پختون خوا کے وزیر اعلی کے خواب میں بھی نہیں تھا وہ وزیر اعلی بنیں گے ان کو صوبے کا اضلاع کا بھی معلوم نہیں ہیں،اس طرح ملک چلانا ہو تو نہیں چلے گا،ذاتی تعلق پر وزارتیں دیں تو کس طرح پاکستان چلے گا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں نظام میرٹ پر چلے گا،ماضی گواہ ہے کہ جس کسی کی حکومت ہو لوکل الیکشن میں بھی ان کو کامیابی ملتی ہے،ماضی میں ق لیگ کے ساتھ تھا تو ایبٹ آباد سے بھی ق لیگ کو کامیابی ملی تھی یہ پہلی مرتبہ ہے کہ لوگوں نے حکومت کو مسترد کردیا ہے کیوں کہ لوگوں کے دل بھرے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!