ہزارہ سمیت 32 اضلاع میں ایڈز مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ۔

جون 2022 میں 5202 مریض رجسٹرڈ تھے جنوری میں تعداد 5997 30 نومبر کو تعداد 6966 تک پہنچ گئی۔
افغانستان کے 201 مریض پاکستان میں زیر علاج پشاور میں 1274 مریض 107 خواجہ سراء وائرس کا شکار۔
پشاور (وائس آف ہزارہ)ہزارہ سمیت صوبے کے 32 اضلاع میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا ایڈز پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق ایبٹ آباد میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 121 ہے۔بنوں میں یہ تعداد 874 ہے بٹ گرام میں 41 بونیر 103 چارسدہ 307 چترال 22 ڈیرہ 164 دیر لوئر 255 دیر اپر 124کو ہاٹ 214 ہنگو 113 ہری پور 37 کرک 125 کوہستان 8 لکی مروت 285 ملاکنڈ 110 مانسہرہ 132مردان 314 بوشہرہ 227 پشاور میں سب سے زیادہ 1274 صوابی 241 سوات 300 شانگلہ 63 ٹانک 88 اور تورغر میں ایک مریض موجود ہے قبائلی علاقے باجوڑ میں 169 خیبر 239 کرم 184 مہمند 68 اور کز ئی 55 جنوبی وزیرستان 110 اور شمالی وزیرستان میں 282 افراد ایڈز کا شکار ہیں افغانستان کے 201 نائجیریا کے 1 آزاد کشمیر کے 2 پنجاب کے 79 سندھ کے34 اور بلوچستان کے 11 افراد خیبر پختونخوا میں زیر علاج ہیں، صوبہ میں ایڈز وائرس کے شکار مریضوں کی کل تعداد 6966 ہے، جن میں 4865 مرد 1573 خواتین 260 بچے 161 بچیاں 107 خواجہ سرا ایڈز کا شکار ہیں اعداد و شمار کے مطابق ایچ ایم سی میں قائم سنٹر میں 2024 کوہاٹ میں 454 ایل آراچ میں 1201 بنوں میں 587 بٹ خیلہ ہسپتال میں 339 اور مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ میں قائم سنٹر میں 193 ایڈ زمریض زیر علاج ہیں، واضح رہے ایڈ ز مریضوں کی کل تعداد جون 2022 میں 5202 تھی جن میں 6 ماہ میں مزید 795 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق پاکستان میں زیادہ تر گندے آلات جراحی بلیڈوں کے استعمال اور نشہ کرنے والے افراد ایڈز کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ نصف سے کچھ کم تعداد باہر کے ممالک سے ایڈز کا شکار ہو کر واپس آرہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے بچوں میں بھی ایڈز پھیل رہا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!