ملک شکیل اعوان کو وی سی سنگل کی کابینہ کے صدرمقرر کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ملک شکیل اعوان کو وی سی سنگل کی کابینہ کے صدرمقرر کر دیا گیا۔انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد نے تنظیم سازی کے لیے یونین کونسل اور وی سی لیول تک تنظیم سازی کی بنیاد رکھ لی گزشتہ کئی سالوں سے وی سی لیول تک تنظیم سازی نہیں ہو سکی تھی۔ان تمام کاوشوں کا کریڈٹ صوبائی سینئر نائب صدر عبدالباسط میر، ضلعی صدر فیصل قریشی اور ضلعی نائب صدر اسرار احمد عباسی کو جاتا ہے۔ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں اسرار عباسی نے حالیہ نو منتخب کیبنٹ ممبران کو مبارک باد دی وی سی سنگل ٹو کے پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ورکر ملک شکیل اعوان کو صدر بننے پر مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ملک شکیل پارٹی سرمایہ ہیں اور یاد رہے حالیہ الیکشن میں میں ملک شکیل نے اپنے حریفوں کو ٹف ٹائم دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک شکیل کی صدارت میں وی سی سنگل ٹو میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!