بینک سے پیسے نکلوانے پر نیا ٹیکس ٹھوک دیا گیا۔

نان فائلر ز کیلئے 50 ہزار 500 پر 303 اور 55 ہزار نکلوانے پر 330 روپے ٹیکس ہوگا
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائکر ز پر صفر اشاریہ 6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ ٹیکس ایکٹ ٹیکس پیئر زلسٹ میں شامل نہ ہونے والوں سے لیا جائے گا۔ ایف بی آر سرکلر کے مطابق بینک سے 50 ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح صفر ہوگی، 50 ہزار 500 روپے تک رقم نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔ ایف آئی بی آر کے مطابق 55 ہزار روپے نکلوانے پر 330 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، 75 ہزار روپے نکلوانے والے نان فائلرز سے 450 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔ ایک دن میں بینک سے نکلوائی گئی 50 ہزار سے زیادہ پوری رقم پر ٹیکس ہوگا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ پاکستان میں غیر ملکی سفارتکاریا سفارتی مشن بھی ٹیکس سے مستثنی ہونگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!