ایبٹ آباد میں سرگرم کارلفٹروں کو کھلی چھوٹ: مزید دو موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد میں سرگرم کارلفٹروں کو کھلی چھوٹ: مزید دو موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد پولیس شہر میں سرگرم موٹرسائیکل اور کار چور گروہوں کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام ہے۔ یومیہ دس سے بارہ موٹرسائیکل چوری کرنا معمول بن چکا ہے۔ کبھی کبھار خانہ پری کیلئے ایک آدھ موٹرسائیکل برآمد کرلیاجاتاہے۔ لیکن شہر میں جو منظم گروہ کام کررہے ہیں۔ ان کی گرفتاری کیلئے کوئی بھی جامع پلان پولیس کے پاس نہیں ہے۔
تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع سپلائی بانڈہ جات روڈ کے رہائشی تجمل آفریدی کا ہنڈا ڈیلکس ماڈل 2015ء ان کے گھر میں گھس کر چوری کر لیا گیا۔ جبکہ چور وہاں سے ایک دوسرا موٹرسائیکل بھی چوری کرکے فرار ہو گئے۔ جس کی رپورٹ تھانہ کینٹ میں کی گئی۔ لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی اور کیس دریافت میں ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جاتیں اور کیس دریافت میں ڈال کر پولیس اپنی ناقص کارکردگی کوچھپاتی چلی آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!