سبزی منڈی کے قریب کچے گھرمیں قیامت ٹوٹ پڑی۔ خوفناک آتشزدگی سے چار بچے جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سبزی منڈی کے قریب کچے گھرمیں قیامت ٹوٹ پڑی۔ خوفناک آتشزدگی سے چار بچے جاں بحق۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ منگل کی رات نامعلوم وجوہات کی بناء پر سبزی منڈی کے قریب کچے گھر میں آگ بھڑک گئی۔ جس کے نتیجے میں گھر میں سوئے چار بچے بری طرح جھلس کر موت کے منہ میں چلے گئے۔ جبکہ ریسکیو کی ٹیم نے چار افراد کو زندہ بچا لیا۔اوربعد ازاں چاروں افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ڈیڑھ گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر مکمل قابو پایا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ثقلین اور اے سی گلیات زرک خان کے ہمراہ زخمی ہونے بچوں اور فیملی کی ایوب میڈیکل کمپلیکس میں عیادت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ثقلین نے زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام تر زخمی مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!