طالبہ زیادتی کیس: تھانہ نواں شہر کے تفتیشی نے ظالم کی انتہاء کردی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)طالبہ زیادتی کیس: تھانہ نواں شہر کے تفتیشی نے ظالم کی انتہاء کردی۔ متاثرہ طالبہ نے ڈی آئی جی ہزارہ کو درخواست دیدی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ ماہ اورش کالونی نواں شہرکی رہائشی تیرہ سالہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کوملزم راشد ولد ولایت سکنہ کالاپل زبردستی اغواء کرکے لے گیا۔ جہاں اس نے اپنے دیگر دوساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ طالبہ صرف ایک ملزم راشد کی شناخت کرسکی۔ جسے پولیس نے گرفتار کرکے زیر دفعات 365بی،376پی پی سی اور 53چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ دیگر دو ملزمان کی شناخت اور گرفتاریوں کیلئے پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی۔

متاثرہ طالبہ نے ڈی آئی جی ہزارہ کو دی جانے والی درخواست میں الزام لگایاکہ تھانہ نواں شہر کاتفتیشی آفیسر سلیم خان اور ملزم راشدایک ہی گاؤں اور برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ تفتیشی آفیسر نے یکطرفہ اور ملزم کو بچانے کیلئے تفتیش کرتے ہوئے تمام کیس خراب کردیا ہے۔ متاثرہ طالبہ نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج سے تفتیشی آفیسر کو تبدیل کرنے اور غلط تفتیش پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور نواں شہر کے لوگوں نے غلط تفتیش پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسران سے فوری کارروائی نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!