تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج میں پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات کی تفصیل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آباد نے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔انٹرمیڈیٹ آرٹس گروپ میں نابینا طالبہ نے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری‘سرکاری کالجز طالبات نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں۔انٹرمیڈیٹ اورمیٹرک کے نتائج میں تعمیروطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی طالبات نے باالترتیب7اور 3پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔میٹرک کے امتحانات میں 62ہزار681طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔61ہزار472طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی‘نتائج کا تناسب99.15رہا۔بارہوں کلاس میں 41ہزار681طلباء وطالبات نے حصہ لیا‘40ہزار547طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی‘نتائج کا تناسب 98.76فیصد رہا۔میٹرک کے نتائج میں پہلی 3پوزیشنیں 24طالبات نے حاصل کیں۔انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں صرف ایک طالب علم پہلی 3پوزیشنوں میں جگہ بنا سکا۔اس حوالہ سے ایبٹ آباد بورڈ کے آڈیٹوریم ہال میں سوموار کے روز تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ پروفیسرمختیار احمد تھے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری تعلیمی بورڈارباب ظفر عباسی اورکنٹرولر امتحانات کامران قبول‘پوزیشن ہولڈرز طالبات اوران کے والدین بھی موجود تھے۔

کنٹرولر امتحانات کامران مقبول نے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پہلی 3پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات کا ناموں کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک سائنس گروپ میں گارڈن پبلک سکول مانسہرہ کے طالبہ فاطمہ نصیر نے 1098نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی‘جناح جامع پبلک سکول اینڈ کالج ہری پور کے طالبہ عریشہ منظور‘تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز ایبٹ آباد کی طالبہ زوبیہ خان‘ام حبیبہ ملک‘ہزارہ پبلک سکول ہری پور کی ثمرین آصف‘شوکت پبلک سکول ہری پور کی طالبہ لائبہ طارق‘ڈان پبلک سکول ہری پور کی طالبہ لائبہ فضل‘برائیٹ ویژن ماڈل سکول ہری پور کی طالبات کنز الایمان اورہورین آفریدی‘پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول ایبٹ آباد کی طالبات ہمنہ نعیم اورفضہ گل نے1094نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز ایبٹ آبادکی طالبہ علیزہ سفیر‘گارڈن پبلک سکول مانسہرہ کی طالبہ مسکان مشتاق‘سید احمد شہیدسکول بیروٹ ایبٹ آباد کی طالبہ مریم امتیاز‘پروگریسوسکول ایبٹ آباد کی طالبہ ملائکہ رفیق‘گرلز ہائیرسیکنڈری سکول چھپرہ ہری پور کی طالبہ لائبہ خان‘پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کی طالبہ سعدیہ نوید‘برائیٹ ویژن ماڈل سکول ہری پور کی طالبہ کشف الدعا‘تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی طالبہ اسمہ جدون‘نیوگارڈن پبلک سکول ہری پور کی طالبہ بشریٰ احمد‘پیس سکول مانسہرہ کی طالبہ عائشہ ملک اورپاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول ایبٹ آباد کی طالبہ خدیجہ میرنے1094نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔میٹرک آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول داتہ مانسہرہ کی طالبہ صدیقہ عنایت نے1024نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے نعمت خان ہری پور کی طالبہ مصباح نے 1010نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول بالاکوٹ کی طالبہ اورپنجاب سکول ہری پور کی نابینہ طالبہ علیزہ شاہ نے 996نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں مجموعی طورپردی پیس گروپ آف سکولز اینڈ کالجز مانسہرہ کی طالبہ سماویہ بی بی نے 1096نمبرحاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی‘تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز ایبٹ آبادکی طالبہ رومائیسہ نے1090نمبرحاصل کرکے دوسری جبکہ تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجزایبٹ آباد کی طالبہ سویرا آصف نے1088نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری میڈیکل گروپ میں دی پیس کی طالبات قدسیہ قاسم اورحفصہ نور نے 1086نمبر حاصل کرکے پہلی‘تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی طالبہ فروہ خالد‘دی پیس کی طالبات مریم خان اورربعیہ قیوم نے1082نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں دوسری‘دی پیس کالج کی طالبہ حادیہ گل شاہ‘تعمیر وطن کی طالبات ماہ نور کنول‘صباء یونس‘وریثہ ارشد‘ میٹرک نتائج‘ تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی طالبات نے دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کرلی۔بورڈ نتائج کے مطابق میٹرک سائنس گروپ میں ام حبیبہ نے 1096نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں دوسری جبکہ علیزے سفیر اوراسماء جدون نے1094نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اسی طرح تعمیر وطن نے کمپیوٹرسائنس گروپ میں ٹاپ کرلیا۔سیدہ علیشہ عابد کی ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی پوزیشن۔مجموعی طورپر تعمیر وطن کی ایبٹ آباد میں دوسری اورتیسری پوزیشن۔ کمپیوٹرسائنس گروپ میں تعمیر وطن کی طالبہ علیشہ عابد نے 1078نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔تعمیر وطن کی طالبہ رومائیسہ نے 1090نمبر حاصل کرکے مجموعی طورپردوسری جبکہ سویرا آصف نے 1088نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی دی پیس کالج مانسہرہ کی طالبہ شاہوانہ مشتاق نے1080نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ گروپ میں پیس کالج مانسہرہ کی طالبہ سماویہ بی بی نے 1096نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورد میں پہلی‘تعمیر وطن کی طالبہ روماسیہ نے1090نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ تعمیر وطن ایبٹ آباد کی طالبہ سویرا آصف نے 1088نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔کمپیوٹر جنرل سائنس گروپ میں تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز ایبٹ آباد کی طالبہ سیدہ عائشہ عابد نے 1078نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی‘دی پیس کالجز ایبٹ آباد کی طالبہ نذیرہ تنولی نے 1076نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ دی پیس کالج ہری پور کے طالب علم عمیرحیات خان نے1074نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔انٹرمیڈیٹ آرٹس گروپ میں جمعیت ال محسنات گرلز کالج مانسہرہ کے طالبہ ثانیہ منظر نے1068نمبر حاصل کرکے پہلی‘گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ہری پور کی طالبہ نبیلہ اسحاق‘اورگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حویلیاں کے طالبہ صائمہ بنارس نے 1064نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قلندرآباد ایبٹ آباد کی طالبہ طیبہ عنایت نے 1034نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ پروفیسر مختیار علی نے پوزیشن ہولڈرز طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ کورونا کی صورتحال میں امتحانات کا انعقاد اورنتائج کی تیاری ایبٹ آباد بورڈ کی انتظامیہ کے لئے بڑا چیلنج تھا تاہم بورڈ اہلکاروں افسران کی کاوشوں اورمحکمہ تعلیم کے افسران کی جانب سے مکمل تعاون کے باعث اس چیلنج سے نمنٹے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!