موٹرسائیکل چوری کرنیوالے عمرنامی نوجوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) چوکی چمبہ کی حدود سے موٹرساہیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار عمر ولد دین محمد سکنہ بالڈھیر گرفتار ملزم سے بڑے موٹر سائیکل چور گروہ کی نشاندھی متوقع۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں پولیس چوکی چمبہ کی کینٹ حدود سے موٹرساہیکل چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا چور سے موٹر سائیکل نمبر 3428 پولیس نے برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا حویلیاں اور گردونواح کے علاقوں سے گزشتہ کچھ عرصے سے کئی موٹر سائیکل غاہب ہو رہے ہیں اور جنکی رپورٹ تھانہ حویلیاں میں اندراج ہوچکی ہیں حویلیاں کے شہریوں نے پولیس حکام کی اس کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ملزم کو اس گروہ کا ضرور علم ہوگا جو حویلیاں اور دیگر علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!