نواب شاہ میں حادثہ: کاکول کے ڈرائیور یاسرسمیت پانچ افراد جاں بحق۔

ایبٹ آباد (اسپیشل رپورٹر)نواب شاہ قاضی احمد کوچ حادثہ جاں بحق ہونے والا ڈرائیور یاسر کی میت گاؤں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا جنازہ آج ادا کیا جائے گا۔یاسر کی بیوہ اپنے دو بچوں کے ہمراہ خاوند کی میت کو دیکھ کر سکتے میں چلی گئی۔چار روز قبل ہی یاسر گاؤں سے گیا تھا۔نواب شاہ حادثے میں جاں بحق ہونے والا 36 سالہ یاسر خان ولد براہ خان کی میت گاؤں کاکول نیلور لائی گئی۔تو علاقہ میں کہرام مچ گیا گاؤں کے ہر بندے کی آنکھ اشک بار تھی یاسر ایک پیار کرنے والا شریف انسان تھا جو بس ڈرائیور تھا جو گذشتہ روز سندھ قاضی احمد کے مقام پہ بس الٹنے سے جاں بحق ہو گیا تھا حادثے میں مجموعی طور پہ 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 30 کے قریب افراد زخمی ہوئے بس مانسہرہ سے کراچی جا رہی تھی یاسر کی نماز جنازہ آج ادا کی جا? گی۔

نواب شاہ:مانسہرہ سے کراجی جائے والی کوچ نواب شاہ میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو نواب شاہ ہاسپٹل میں داخل کروا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح مانسہرہ سے کراچی جانے والی کوچ شفیق برادرز نمبر 6556نواب شاہ کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔زخمی افراد میں سے 3کا تعلق بٹگرام پیر ہاڑی سے ھے مرنے والے افراد کا تعلق بھی پیر ہاڑی سے ھے مرنے والوں میں حشمت خان باچا نصیب محمد خالق صاحب گل اور عالمزیب کا بیٹا شامل ہے۔مرنے والوں کی لاشیں ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!